ٹوئن سٹی انٹر سکول تیکوانڈو چیمپئن شپ، راولپنڈی اسلام آباد کے 20 سکولوں کے تین سو سے زائد طلباء کی شرکت

پیر 21 اکتوبر 2019 16:59

ٹوئن سٹی انٹر سکول تیکوانڈو چیمپئن شپ، راولپنڈی اسلام آباد کے 20 سکولوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ٹوئن سٹی انٹر سکول تیکوانڈو چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ میں راولپنڈی اسلام آباد کے 20 سکولوں کے تین سو سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ چمپین شپ میں فاسٹ انٹرنیشنل سکول نے پہلی او حرا پبلک سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہمسایہ ملک ایران کے تیکوانڈو ماسٹر حفیظ ہہروی تھے جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مہمان خصوصی نے ہونہار طلباء کے کھیل اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے سکولوں میں مختلف مارشل آرٹس کی تربیت دینے کا رواج قابل سستائش ہے، مارشل آرٹس میں بچوں کو شرکت کرنے کے لئے والدین کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ ان کے بچے سیلف ڈیفنس کے ساتھ ساتھ چاک و چوبند اور مضبوط جسم کے مالک بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :