ملک بھر میں جاری دیوالی تقریبات، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا دورہ تھرپارکر

پاک بھارت سرحد سے ملحقہ چوڑیو مندر میں دیوالی منائی، مقامی غریب آبادی میں راشن، امدادی رقوم، نئے کپڑے تقسیم کیے

پیر 21 اکتوبر 2019 17:05

ملک بھر میں جاری دیوالی تقریبات، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا دورہ تھرپارکر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی سندھ کے علاقے تھر پارکر، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور پاک بھارت سرحد پر واقع چوڑیو مندر کا دورہ کرکے کراچی واپس پہنچ گئے ہیں، میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندو کونسل کے وفد کا حالیہ دورہ ملک بھر میں جاری دیوالی تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہی.

(جاری ہے)

وفد میں پمن لال، مہیش کمار، کمل شاہانی و دیگر شامل تھے، دورہ تھرپارکر کے دوران مقامی غریب خاندانوں کو راشن اور امدادی رقوم بھی تقسیم کی گئیں، ڈاکٹر رمیش کمار کی زیرقیادت وفد نے پاکستان ہندو کونسل کے زیرتحت چلنے والے مختلف اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے زیرتعلیم بچوں کو نئے کپڑے اور جوتے بھی فراہم کئے، پاک بھارت سرحد سے ملحقہ چوڑیو مندر میں منعقدہ دیوالی تقریب میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی پراتھنا بھی کی گئی.

اس حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار کا مزید کہنا تھا کہندیوالی کا تہوار اندھیرے پر روشنی کی، برائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت ہی. انہوں نے زور دیا کہ عید اور دیوالی جیسے پرمسرت موقعوں پر غریبوں کو بھی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیی.