68ویں مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر لاہور تن سازی کے مقابلے کل شروع ہوں گے

پیر 21 اکتوبر 2019 17:07

68ویں مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر لاہور تن سازی کے مقابلے کل شروع ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے تعاون سے 68ویں مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر لاہور تن سازی کے مقابلے کل منگل کو لاہور میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایا کہ مقابلوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ان مقابلوں میں لاہور اور لاہور ڈویژن کے تن ساز اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :