80 لاکھ کشمیری 78 دن سے قید میں ہیں، جماعت اسلامی نے کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹر سراج الحق کی پریس کانفرنس

پیر 21 اکتوبر 2019 17:08

80 لاکھ کشمیری 78 دن سے قید میں ہیں، جماعت اسلامی نے کشمیر پر بین الاقوامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری گزشتہ 78 دن سے قید میں ہیں، ان کا دنیا بھر سے رابط منقطع ہے اور مواصلاتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس میںکیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تاریخ کے سنگین ترین دور سے گزر رہا ہے، ہمیں مل کر کشمیر اور کشمیریوں کو ہر فورم پر سپورٹ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کا اگلا ٹارگٹ مظفرآباد اور اسلام آباد ہو گا۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی مشکلات کو اجاگر کرنے کی مہم چلا رہی ہے اور ہم نے حکومت کو مشورہ دیا کہ قوم کو ایک پیج پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ہزار کشمیری نوجوانوں کو اغواء کرکے بھارتی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ 3 اور 4 نومبر کو جماعت اسلامی نے کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔