اتنی پیاس لگی کہ قمیض نچوڑ کر اپنا پسینہ پینا پڑا

میکسیکو نے 300 سے زائد بھارتی شہریوں کوملک واپس بھیج دیا،واپس آںے کے بعد غیر قانونی طور پر امریکا جانے والے نوجوان نے آپ بیتی سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 اکتوبر 2019 17:04

اتنی پیاس لگی کہ قمیض نچوڑ کر اپنا پسینہ پینا پڑا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2019ء) : انڈیا میں میکسیکو کے سفیر کا کہنا ہے کہ میسیکو نے 300 سے زیادہ انڈین شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا ہے۔میکسیکو کے سفیر فیڈریکو سالسا کا کہنا ہے کہ یہ افراد غیر قانونی طور پر میسکیکو میں داخل ہوئے تھے اور ان کا وہاں سے امریکا جانے کا ارادہ تھا۔ان افراد کو ایکواڈور تک طیارے سے اور پھر سڑک اور پرواز کے ذریعے سے کولمبیا،برازیل،پیرو،پاناما، کوسٹکا اریکا،نکاراگووا،ہونڈوراس اور گوئٹے مالانا ہوتے ہوئے میکسیکو لایا گیا تھا۔

ان لوگوں نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ ویزا ایجنٹ ان سے فی شخص 15 سے 20 لاکھ روپے مانگ رہے تھے۔لیکن پھر انہوں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھیں اور ان لوگوں کے بارے میں سنا جو کامیابی سے اسی طرح امریکا پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

بحرحال انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ انہیں سفر میں کتنی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں گی،اور جنگل میں بغیر کھائے پئیے سفر کرنا پڑے گا،انہوں نے کئی ہفتوں تک سستے ہوٹلوں میں قیام کیا،اس دوران انایں بیماریوں ،پیاس کی شدت اور جنگل میں پیدل چلنے جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان میں سے ایک شخص کا کہنا ہے کہ پانامہ کے جنگلات سے گزرتے وقت پیاس کی شدت میں انہیں اپنی قمیض کو نچوڑ کر اپنا ہی پسینہ پینا پڑا۔یہ لوگ پنجاب اور ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور کسانوں کے خاندان سے ہیں جب کہ ان کے پاس تو روزگار بھی نہیں تھا۔انڈیا میں میکسیکو کے سفیر کا کہنا ہے کہ یہ لوگ تمام ضروری دستاویزات کے بغیر غیر قانونی طور پر میکسیکو پہنچے تھے،اس لیے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔واپس آنے والے نوجوانوں کو کہنا ہے کہ واپس آنے کے بعد بہتر زندگی اور امریکا جانے کے ان کے خواب تو چکنا چورہوتے ہی ہیں ساتھ ہی لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور بدنامی الگ ہوتی ہے۔