Live Updates

سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں،رہنماء پی ٹی آئی

پیر 21 اکتوبر 2019 17:35

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما الاہی بخش انیل بھٹی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ عوام سے ناانصافیاں کی گئیں، جس پر سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں، لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوار کو شکست سے ثابت ہوتا ہے کہ لاڑکانہ اب پیپلزپارٹی کا گڑھ نہیں رہا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کیے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں، کرپٹ افراد کا احتساب ہونے کے بعد اب سندھ کے عوام نے بھی خوف سے نکل کر ہونے والی ناانصافیوں کا جواب دے دیا ہے اور لاڑکانہ میں ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا ہے کہ لاڑکانہ کے عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوام اب کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات