پاکستان میں بہترین فلمیں بن رہی ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں،پاکستان فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کے آنے سے اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں،

جنہیں فیملیز کے ساتھ سینما گھروں میں دیکھا جا سکتا ہے، فیملیز نے ایک بار پھر سینما گھروں کا رخ کیا ہے

پیر 21 اکتوبر 2019 17:35

پاکستان میں بہترین فلمیں بن رہی ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں،پاکستان ..
اسلام آباد ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان میں بہترین فلمیں بن رہی ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دی لیجنڈ آف مولاجٹ، رانگ نمبر2، کراچی سے لاہور 3، لو یو جٹا۔ کاف کنگنا، ہیر مان جا، چھلاوا، پرے ہٹ لو، تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کے آنے سے اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں جنہیں فیملیز کے ساتھ سینما گھروں میں دیکھا جا سکتا ہے اور فیملیز نے ایک بار پھر سینما گھروں کا رخ کیا ہے۔

گزشتہ سال بھی بہت معیاری اور بہترین فلمیں بنائی گئیں جنہوں نے بے پناہ بزنس کیا۔گزشتہ سال فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘، سات دن محبت ان، کراچی سے لاہور،لوڈ ویڈنگ،یہ جوانی پھر نہیں آنی۔

(جاری ہے)

اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور، ’’خدا کیلئے‘‘ اور ’’بول‘‘ کے بعد ’’پنجاب نہیں جائوں گی‘‘، تیرے بن، ’کیک‘ ’پرچی‘ اور ’طیفا ان ٹربل‘ عوام میں بے حد مقبول ہوئیں۔

فلم ’یلغار‘ کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا۔اس دوران کچھ فلمیں فلاپ بھی ہوئیں۔ ان میں سید نور کی فلم موٹر سائیکل گرل، چھپن چھپائی، چین آئے نہ، بالوماہی اور چلے تھے ساتھ شامل ہیں۔ ساحر لودھی کی فلم ’’راستہ‘‘ بھی بری طرح فلاپ ہوئی۔ پاکستان کے باصلاحیت اداکارعثمان خالدبٹ، عینی جعفری اور صدف کنول جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم ’بالوماہی‘ کا ٹریلر اور گانے شائقین میں بے حد مقبول ہوئے تاہم فلم بری طرح فلاپ ہوئی لیکن اس کے باوجود یہ سفر رکا نہیں۔

اور اس شعبے میں بہت عمدہ کام ہوا۔ حکومتی سطح پر بھی انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات کئے گئے۔تاہم اس انڈسٹری سے وابستہ پرانے اور نئے لوگوں نے اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اب کی بار ایک بات بہت ہی اچھی رہی کہ فلم کے فنکار ڈراموں میں اور ڈراموں کے فنکار فلم میں نظر آنے لگے۔ ڈرامہ سے وابستہ ہدایتکار اور مصنف بھی فلم انڈسٹری کی طرف راغب ہوئے اور انہوں نے بہت ہی اچھی فلمیں تخلیق کئیں۔ امید کی جاری ہے کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں شائقین فلم کو مزید اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنے کو ملیں گی اور بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔