وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے چترال، گازین میں 306کلو واٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا، پانچ دیہات روشن ہوجائیں گے
پی پی اے ایف کے اشتراک سے خیبرپختونخوا میں 800کلو واٹ کے چار ہائیڈرو پاور اسٹیشنز کی کامیابی سے تنصیب
پیر 21 اکتوبر 2019 17:45
(جاری ہے)
جرمن ترقیاتی بینک KfWکے کنٹروی ہیڈ والف گانگ مولرز نے کہا، " KfWنے سہولیات سے محروم علاقوں میں رہنے والے افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا کام کرنے والے اداروں کو تعاون فراہم کیا ہے۔ اس یادگار پروجیکٹ کی تکمیل پر میں پی پی اے ایف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ اس خطے کے لئے خوشحالی کا آغاز ہوگا۔"
پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسی نے اس پروجیکٹ کی تکمیل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "پی پی اے ایف نے 20 سال قبل اپنے سفر کا آغاز کیا اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ آج ہمارا عزم اپنے ہم وطنوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لئے مزید مستحکم ہوگیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے نہ صرف مقامی لوگوں کی زندگیوں میں معاشی طور پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے بلکہ خواتین کی بااختیاری، خواندگی، اپنے کام کی شروعات اور مہارت کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔"
اس پروجیکٹ کے لئے جرمن ترقیاتی بینک کے ایف ڈبلیو کی طرف سے وسائل فراہم کئے گئے جبکہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اس پر عمل درآمد کرنے والا پارٹنر ہے۔
حالیہ سالوں کے دوران پاکستان کے شمالی اضلاع بالخصوص گلگت۔بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چھوٹے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تعداد کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ پی پی اے ایف کی جانب سے حال ہی میں چار ہائیڈرو پاور پلانٹس کی کامیابی سے تنصیب سے 800 کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے صوبے کے چھ اضلاع میں 1500 گھرانوں کو بجلی حاصل ہوگی اور 20 ہزار سے زائد افراد 24 گھنٹے مسلسل ماحول دوست بجلی سے مستفید ہوں گے ۔
پی پی اے ایف کے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹ کے ذریعے خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں بشمول چترال، بونیر، اپر دیر، صوابی، لکی مروت اور کرک میں 68 شمسی توانائی اور 66 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں۔ ان اضلاع کو انسانی ترقیاتی انڈیکس، غربت کی درجہ بندی اور توانائی کے مواقع اور قابل تجدید توانائی کے ذریعے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں استور کے تین دیہات توری استور، استور اور توہتناس میں 136 کلو واٹ کے پاور پلانٹ سے 79 گھرانے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح بشو گاوٴں میں ایس آر ایس پی کی جانب سے 200 کلو واٹ کے پلانٹ پر کام کیا جارہا ہے اور اسکے نتیجے میں 555 گھرانے روشن ہوں گی جس کے لئے جرمن ترقیاتی بینک کے ایف ڈبلیو اور پی پی اے ایف کی جانب سے مالی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس پروجیکٹ میں سات دیہات بشو بالا، بشو پائین، جکانڈ، تھونی، پنگاز، چمکوٹ، سیاسین اور اسکے ارد گرد کے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ اس پروجیکٹ سے پانچ پرائمری اسکولوں کو بھی بجلی حاصل ہوگی۔ اسی طرح جرمن ترقیاتی بینک اور پی پی اے ایف کے مالی وسائل سے پرسات گاوٴں میں ایس آر ایس پی کی جانب سے 125 کلو واٹ بجلی کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے جس سے 227 گھرانوں کو بجلی حاصل ہوگی۔ اس پروجیکٹ سے چار دیہات پرسات، فورغال، چائنور اور پورتگول اور اسکے ملحقہ علاقے مستفید ہوں گے۔
ان ہائیڈرو پاور پلانٹس سے ملک کے دور دراز اور بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے میں مدد ملے گی۔ پی پی اے ایف نے ہمیشہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم انداز سے کام کیا ہے جس کا اعتراف قومی و بین الاقوامی سطح پر ایوارڈز کیا گیا ہے۔ پی پی اے ایف نے اپنے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر تین بین الاقوامی ایوارڈز انرجی انسٹی ایوارڈ برائے مائیکرو ہائیڈرو پاور پروجیکٹس(2016)، انرجی انسٹی ٹیوٹ برائے شمسی توانائی کے چھوٹے پروجیکٹس (2018) اور الائنس فار رورل الیکٹریفکیشن (اے آر ای) ایوارڈ 2018 حاصل کرچکا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.