Live Updates

عمران خان جابر خان ہیں،احتساب نہیں انتقام ہو رہا ہے‘نفیسہ شاہ

ْمولانا فضل الرحمان نے احتجاج کا اعلان کیا ہے ان کے ساتھ ہیں‘ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

پیر 21 اکتوبر 2019 17:59

عمران خان جابر خان ہیں،احتساب نہیں انتقام ہو رہا ہے‘نفیسہ شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،وزیر اعظم اور حکومت پر کئی سوال ہیں ،ہم مانتے ہیں عمران خان کی تقریر اچھی تھی لیکن اس کے بعد آپ کشمیر کو کہاں چھوڑ آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو نفیسہ شاہ نے کہاکہ احتساب کریں کوئی کسر نہ چھوڑیں لیکن آئین کا دامن نہ چھوڑیںآئین ، آئین ہر شخص کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے ،آپ جب کسی کو جیل میں ڈالتے ہیں تو جیل مینوئل کا بھی خیال رکھیں۔جیل میں موجود ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ آصف علی زرداری کی صحت خراب ہورہی ۔اس کے باوجودصحت کی سہولیات نہیں دی جارہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جابر خان ہیں،انتخابات سے پہلے عمران خان کہتے تھے کسی کو این ار او نہیں دو ں گا لیکن سب سے پہلا این ار او علیمہ خان کو دیا جاتا ہے،دوسری ایمنسٹی صنعتکار دوستوں کو دی،احتساب صرف اپوزیشن کا ہورہاہے اوریہ احتساب نہیں انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس وقت اپوزیشن کے ساتھ ہے،مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کا اعلان کیا ہے ان کے ساتھ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات