العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی مزید دستاویزات جمع کرانے کا معاملہ ، جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پیر 21 اکتوبر 2019 18:06

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی مزید دستاویزات جمع کرانے کا معاملہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی مزید دستاویزات جمع کرانے کے معاملے پر جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پیر کو دائر درخواست میں دفتر خارجہ برطانیہ میں پاکستان کے سفارت خانے کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست نصیر احمد بھٹہ ایڈووکیٹ کے زریعے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں کہاگیاکہ دفتر خارجہ العزیزیہ ریفرنس سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزات وصول نہیں کررہا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ برطانیہ میں پاکستانی خانہ دفتر خارجہ کی ہدایت پر تصدیق شدہ دستاویزات وصول نہیں کررہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دفتر خارجہ کو تصدیق شدہ دستاویزات وصول کرنے کا حکم دے۔