3 چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ کے لئے تیار ہیں ،

ولر پینل انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، فواد چوہدری

پیر 21 اکتوبر 2019 18:06

3 چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ کے لئے تیار ہیں ،
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 3 چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ کے لئے تیار ہیں ، ولر پینل انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے ۔ پیر کو وفاقی وزیر ساینس و ٹیکنالوجی نے چائنہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہاکہ 3 چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ کے لئے تیار ہیں ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ سولر پینل انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے ۔وزیر سائنس نے مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے عہدیداروںاورسکائی ول کمپنی کے عہدایداروں سے بھی ملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں سولر بسیں متعارف کروائیں گے ، سولر بسیں ماحول دوست بھی ہیں ۔