گزشتہ رات قتل ہونے والی بچی کا قاتل اس کا باپ ہی نکلا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 اکتوبر 2019 18:02

گزشتہ رات قتل ہونے والی بچی کا قاتل اس کا باپ ہی نکلا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گزشتہ رات قتل ہونے والی بچی کا قاتل اس کا باپ ہی نکلا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11بجے مشین محلہ روڈ پر ایک واردات ہوئی جس میں تین نہ معلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور سید شبیر حیدر نقوی اور اس کی چھ سالہ بیٹی حجاب فاطمہ کو آتشیں اسلحہ کی نوک پر روک کر آٹھ روپے اور موبائیل فون کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جبکہ ان تین مسلح افراد نے اس کی بیٹی کو جان سے مار دیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد ،گلفام ناصر ایس ایس پی انویسٹی گیشن جہلم کی سر براہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس میں وقار نثار ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوسٹی سرکل ، انسپکٹر جواد انور ایس ایچ اوتھانہ سٹی ،سب انسپکٹر محمد عمران انچارج ڈی آئی بی، ہیڈ کانسٹیبل عادل نصیر انچارج آئی ٹی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے فوری بعد جیو فینسنگ کروائی گئی اور نزدیکی سی سی ٹی وی کیمراز کی فوٹیجز حاصل گئیں اور گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔دوران تفتیش ملنے والی واقعاتی/زبانی شہادتوں سے مقتولہ کے والد کی حرکات مشکوک پائی گئیں جس کو بعد نماز جنازہ شامل دریافت کیا گیا۔شبیر حیدر نے اعتراف کیا کہ اس نے خود اپنی بیٹی کو قتل کیا اور وقوعہ بنانے کے لیے بلیڈ سے کٹ لگائے۔

مذکورہ کو واقعاتی شہادت اور اعترافی بیان پر گرفتار کیا گیا۔میڈیکل رپورٹ میں دیگر امور پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے جو متعلقہ اداروں سے رپورٹس آنا باقی ہیں جو ان امور کا تعین کریں گی۔ ملزم کو پیش عدالت کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا گیا۔ملزم نے اعتراف کیا کہ رقم چھیننے اور بچی کو چھیننے کا وقوعہ جھوٹا اور خود ساختہ بنایا تھا ۔ جہلم کے عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی بروقت کاروائی اور بہترین تفتیش پر ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔