ایل او سی کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری قابل مذمت ہے،عمر ڈار

پیر 21 اکتوبر 2019 18:27

ایل او سی کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بلا ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار نے ایل او سی کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو موثر جواب دیا ہے۔انہوں نے شہیدوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ یہ بزدلانہ حرکتیں بہادر قوم کی ہمت کو کمنہیں کرسکتیں ۔

متعلقہ عنوان :