سیاسی افق پر بے یقینی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی

کے ایس ای100انڈیکس8 بلائی نفسیاتی حدیں کھوبیٹھا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی1کھرب27ارب41کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

پیر 21 اکتوبر 2019 18:45

سیاسی افق پر بے یقینی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال ،پاکستان اسٹاک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) سیاسی افق پر بے یقینی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال ،کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس8 بلائی نفسیاتی حدیں کھوبیٹھا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی1کھرب27ارب41کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت13.06فیصدزائد جبکہ89.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،کیمکل،سیمنٹ،فوڈزاوراسٹیل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز12پوائنٹس کے اضافے سے ہو،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33882پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس33069پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم آخری لمحات میں مارکیٹ میں15پوائنٹس کی ریکوری تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس785.42پوائنٹس کمی سی33084.73پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طورپر351کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،313کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب27ارب41کروڑ97لاکھ59ہزار27روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر65کھرب11ارب81کروڑ40لاکھ9ہزار156روپے ہوگئی۔

پیرکومجموعی طور پر13کروڑ2لاکھ85ہزار140شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت1کروڑ50لاکھ56ہزار980شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت235.76روپے اضافے سی6000.00روپے اوراٹلس ہنڈا کے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سی320.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت65.14روپے کمی سی2832.36روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت51.00روپے کمی سی1452.00روپے ہوگئی ۔

پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ12لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت19پیسے کمی سی3.68روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں98لاکھ85ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سی15.93روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس397.18پوائنٹس کمی سی15431.45پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1314.83پوائنٹس کمی سی53274.64پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس469.32پوائنٹس کمی سی23984.51پوائنٹس پربندہوا ۔