بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالرکااضافہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا

پیر 21 اکتوبر 2019 18:45

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالرکااضافہ مقامی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1491ڈالر سے بڑھ کر1492ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور10گرام قیمت میں257روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت86900روپے سے بڑھ کر87200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74503روپے سے بڑھ کر74760روپے ہوگئی۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔