خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے دیہی خواتین اور غربت میں کمی کا عالمی دن منا یا

پیر 21 اکتوبر 2019 18:45

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (کے ایم بی ایل) نے اسلام آباد اور گوجر خان میں خواتین کے لئے متعدد سیشنوں کا انعقاد کیا، تاکہ دیہی خواتین کے بین الاقوامی دن اور غربت کے خاتمے کے عالمی دن کو منایا جاسکے۔ان سیشنوں کا بنیادی مقصد دیہی خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرنا تھا جو کہ ترقی اور غربت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، پاکستان میں مائیکر و کاروباری افراد کیلئے سہولت کار کی حیثیت رکھتا ہے، جو کہ دیہی خواتین کی شراکت کو اجاگر کرنا چاہتا ہے اور ان تقاریب کے ذریعے انہیں مزید ہنر مند بنا تا ہے۔ ان سیشنوں میں 400 سے زائد خواتین نے حصہ لیا جہاں انہوں نے لائیو اسٹاک مینجمنٹ کی حکمت عملی ، گھر یلو تیار کردہ شیمپو، ڈٹرجنٹ، ہاتھ دھونے والا صابن اور گھر کے فرش کی ٹا ئلوں کی مصنوعات کو بنانا سیکھا۔

(جاری ہے)

ایک کامیاب مائیکرو انٹرپرینیور اور یوٹیوب کی مشہور شخصیت، شاہد حسین جویا نے اسلام آباد میں سیشن منعقد کیا جس میں’’ کم سے کم وسائل میں کاروبار کو کیسے شروع کیا جائے‘‘ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ان کا ماننا ہے کہ دیہی آبادی کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور غربت کے خاتمے کا واحد راستہ کاروباری منصوبوں کے ذریعے ہے۔ انہوں نے خواتین پر مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے اورمالی مددگار بننے پر زور دیا ۔

شاہد جویا نے فروخت کے قابل مصنوعات جیسے ،صابن،ڈٹرجنٹ، شیمپو، سخت ٹائل وغیرہ کی تیاری کو عملی طور پر ظاہر کیا اور بتایا کہ کس طرح یہ مصنوعات آسانی سے گھر میں بنائی جاسکتی ہیں اور اس کومقامی مارکیٹوں میں فروخت کیا جا سکتاہے۔انہوں نے سامعین کے لئے مارکیٹ کا فزیبلٹی تجزیہ پیش کیا، جس میں مصنوعات کی لاگت، پیکیجنگ، مارکیٹنگ اور تقسیم کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔

شاہد جوئیہ کی کاوشوں کو بی بی سی اور وائس آف امریکہ نے بھی سراہاہے۔ اس سیشن کی میزبانی صدر روٹری کلب، اسلام آبادنرگس ناصرنے کی جبکہ ماضی کے ضلعی گورنرحاجی افتخار احمد، نے تمام خواتین کو’’ خوشحالی صحت کارڈز‘‘ کے لئے مالی اعانت فراہم کی۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے گجر خان میں دیہی خواتین کے لئے ایک اور سیشن کا اہتمام کیا گیا جہاں ڈائریکٹر، اینیمل سائنسز انسٹی ٹیوٹ، نیشنل زرعی تحقیقاتی سنٹر ،ڈاکٹر ایس مرتضیٰ حسن آندرابی،نے خواتین کو جانوروں اور پولٹری بیماریوںکی روک تھام کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

، مرغی کی اقسام اور ان کے مختلف کاروباری نظریات کے ساتھ ساتھ ان کے علاج، فیڈ اور افزائش نسل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس سیشن کا اختتام انٹرایکٹو Q / A سیشن کے ساتھ ہوا جہاں خواتین نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ''خوشالی مائیکرو فنانس بینک دیہی علاقوں میں خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ’’ ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں زیادہ تر دیہی خواتین اورکاروباری افراد صرف ایک محدود معاشی سرگرمیوں جیسے سلائی یا کڑھائی کے کاموں میں ملوث ہیں، ان کے لئی؂مزید مواقع پیدا کرنے اور ان کو مزید مہارتیں سیکھنے میں مدد کرنے کے لئے مائیکرو لیول پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے جوآمدنی کے لئے استعمال ہوسکتی ہے۔ ''