Live Updates

بدقسمتی سے کرپشن کے باعث سندھ کے عوام صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں،

کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کے دوران ہدایات

پیر 21 اکتوبر 2019 20:08

بدقسمتی سے کرپشن کے باعث سندھ کے عوام صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کراچی پیکج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کرپشن کے باعث صوبے کے عوام صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

پیر کو سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، رکن قومی اسمبلی اسد عمر، اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، میئر کراچی وسیم اختر، چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ثمر علی خان، ایس آئی ڈی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو صالح احمد فاروقی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو وفاق کی طرف سے جاری پیکج میں منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کام صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، ان کا بیڑا بھی وفاقی حکومت نے اٹھا لیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے کرپشن کی وجہ سے صوبے کے عوام صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی پیکج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات