کراچی پورٹ پر 2 کارگو بحری جہازوں میں تصادم

چینی جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا سے ٹکراگیا

muhammad ali محمد علی پیر 21 اکتوبر 2019 18:52

کراچی پورٹ پر 2 کارگو بحری جہازوں میں تصادم
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اکتوبر2019ء) کراچی پورٹ پر 2 کارگو بحری جہازوں میں تصادم، چینی جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا سے ٹکراگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بندرگاہ پر تشویش ناک حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی بندرگاہ کی برتھ نمبر 26 پر 2 کارگو جہازوں میں تصادم ہوا ہے۔ تصادم 2 غیر ملکی کارگو جہازوں کے درمیان ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ چینی کارگو بحری جہاز برتھ سے ٹکرانے کے بعد برتھ 26 پر موجود جہاز ایم وی دیالا کارگو جہاز سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں بحری جہازوں کے درمیان تصادم سے کئی کنٹینر سمندر میں جا گرے۔ دونوں جہازوں کے درمیان تصادم کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ کراچی بندرگاہ پر کارگو جہازوں کے درمیان تصادم کے حوالے سے کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ کراچی بندرگاہ پر کچھ عرصہ قبل بھی 2 بحری جہازوں کے درمیان تصادم ہوا تھا، اس حادثے میں بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ جبکہ اب ایک مرتبہ پھر کراچی بندرگاہ پر کارگو جہازوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :