سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ،سدرن پنجاب نے سندھ کو5 رنز سے شکست دے دی
سدرن پنجاب کے مقبول احمد کی نصف سنچری، عطاء اللہ اور محمد علی خان کی عمدہ باوٴلنگ نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا
پیر 21 اکتوبر 2019 18:53
اس سے قبل سندھ کے کپتان رمیز راجہ جونیئر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 20 اسکور پر 2وکٹیں گرنے کے بعدسدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بلے باز مقبول احمد اور اوپنر ذیشان اشرف نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ د ونوں کے درمیان 44رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
(جاری ہے)
اوپنر ذیشان اشرف 36 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے تاہم مڈل آرڈر بلے باز مقبول احمد کی نصف سنچری نے سدرن پنجاب کا مجموعہ 150 اسکور تک پہنچانے میں مدد دی۔
مقبول احمد نے 43 گیندوں پر3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے50 رنز کی اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ سندھ کی جانب سے فاسٹ باوٴلرز محمد عمر اور شاہ نواز نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔جواب میں جاہد علی اور رمیز راجہ جونیئر پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سندھ کو 62 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا مگر اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی سدرن پنجاب کے فاسٹ باوٴلرز کے سامنے کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ سندھ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بناسکی۔اوپنر جاہد علی 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔سدرن پنجاب کی جانب سے عطاء اللہ نے 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ باوٴلر محمد علی خان نے32 رنز کے عوض3کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ایونٹ میں منگل کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اوربلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.