آزادی مارچ ،(ن) لیگ راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کا اجلاس

تنظیموں کو متحرک کرنے ،آزادی مارچ میں بھر پور شرکت یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 20:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) آزادی مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویڑن کے عہدے داروں کا اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈویثرنل صدر سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کی ،اجلاس میں چاروں اضلاع سے صدور اور سیکرٹری جنرل شریک ہوئے۔اجلاس کے مہمان خصوصی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار اویس لغاری تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اٹک سے (ن) لیگ کے سابق وزیر شیخ آفتاب احمد، ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان شریک ہوئے،چکوال سے تنویر اسلم سیٹھی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر قمر السلام نے بھی شرکت کی،اجلاس میں تنظیموں کو متحرک کرنے اور آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں گرفتاریوں اور حکومتی پالیسی کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئے۔