جعفرآباد میں صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام اور محکمہ صحت کے اشتراک سے دس روزہ کالے یرقان اورایچ آئی وی اسکریننگ کا آغاز ہوگیا

پیر 21 اکتوبر 2019 20:23

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) جعفرآباد میں صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام اور محکمہ صحت کے اشتراک سے دس روزہ کالے یرقان اورایچ آئی وی اسکریننگ کا آغاز ہوگیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈیرہ اللہ یار میں ڈپٹی کمشنر اور صوبائی کوآرڈی نیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام نے مہم کا افتتاح کیا ہے تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام اور محکمہ صحت کے اشتراک سے دس روزہ کالے یرقان اور ایچ آئی وی اسکریننگ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ڈیرہ اللہ یار رورل ہیلتھ سینٹر روجھان جمالی سول ہسپتال اوستہ محمد بابا گرمکھ داس مندر اوستہ محمد اور گنداخہ میں کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں پر دس روز تک لوگوں کی مفت اسکریننگ کرنے کیساتھ ان کو ایچ آئی وی اور کالے یرقان سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغا شیر زمان پٹھان صوبائی کوآرڈی نیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر افضل زرکون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی ایڈز کنٹرول پروگرام کے مانیٹرنگ انچارج محمد خان زہری میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ثمینہ سلیم کھوسہ ودیگر نے دس روزہ مہم کا افتتاح کیا ہے اس موقع پر صوبائی کوآرڈی نیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر افضل زرکون ڈی ایچ او ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دس روزہ مہم میں پانچ ہزار افراد کا مفت اسکریننگ کرنے کیساتھ ان کو بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی مفت لگائے جائیں گے تاکہ جعفرآباد کو کالے یرقان اور ایچ آئی وے نجات دلایا جاسکے انہوں نے کہا کہ جس طرح سندھ کے علاقے رتو ڈیرو اور نو ڈیرو میں ایچ آئی وی کا خوف پھیلایا گیا جعفرآباد میں اس طرح کی صورتحال درپیش نہیں ہے جعفرآباد نصیرآباد جھل مگسی سبی ڈیرہ بگٹی کی سندھ کی سرحد سے ملحقہ علاقے ہیں یہی وجہ ہے ان اضلاع میں دس روزہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جعفرآباد میں ایچ آئی وی کے 30کیسز بھی سامنے آئے تو ڈیرہ اللہ یار میں ایچ آئی وی کے سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا تاہم ہم پر امید ہیں ہے کہ جعفرآباد میں ایچ آئی وی کا کوئی کیس سامنے نہیں آئیگا۔

متعلقہ عنوان :