جسٹس امین الدین خان نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا

پیر 21 اکتوبر 2019 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جسٹس امین الدین خان نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا،چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب سرمونیل ہال سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعیدکی ریٹائرمنٹ کے بعدجج کی نشست خالی تھی۔