ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

پیر 21 اکتوبر 2019 21:27

ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی سست اقتصادی شرح نمو اور اس کے نتیجے میں تیل کی طلب کم ہونا ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 14 سینٹ ( 0.2 فیصد) کم ہوکر 59.28 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 10 سینٹ ( 0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 53.68 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :