Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی گورنرہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

پیر 21 اکتوبر 2019 21:33

وزیراعظم عمران خان کی گورنرہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی گورنرہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ،سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ایس 11 لاڑکانہ انتخابات میں جی ڈی اے کی کامیابی پر وزیرِ اعظم کو بھی مبارک باد پیش کی، جبکہ تحریک انصاف کے ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی ، پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور صوبائی قیادت شامل تھی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال ، پارلیمانی امور سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی ملاقات میں تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی اس سے قبل کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی، خسرو بختیار، فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر، اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ایئر پورٹ سے وزیراعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس روانہ ہوئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات