نواز شریف کو جیل میں بند کر کے قومی یکجہتی کو دائو پر لگایا گیا،علی اکبر گجر

پیر 21 اکتوبر 2019 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) ) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ دنیام کی اہم ترین اسلامی ریاست کو ایٹمی قوت بنانے والے قائد نواز شریف کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی آڑ میں جیلو ں میں بند کر کے پاکستان کی سالمیت اور قومی یکجہتی کو داؤ پر لگا دیا گیا ہی. پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرنے کا اعلان کر کے اپنے مکروہ ارادے دنیا کے سامنے بے نقاب کر دئے ہیں.

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والا عالمی ضمیر بھی بھارت کے ناپاک عزائم میں اس کا ہمنوا بن چکا ہی.

(جاری ہے)

پاکستان کی شہہ رگ پر بھارتی قبضہ اور آزاد کشمیر کی سرحدوں پر بھارتی افواج کا بڑھتا ہوااجتماع پاکستانی قوم کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے قوم کو دشمن کے خطرے سے آگاہ رکھنے کی بجائے تمام تر ریاستی وسائل محب وطن قائد میاں نواز شریف کو کرپٹ ثابت کرنے میں جھونک دئے ہیں.

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہی. ازلی دشمن بھارت ہماری سرحدوں تک آن پہنچا اور ہمارا پانی بند کرنے کی دہمکیا ں دے رہا ہے مگر ہمارے حکمرانوں کو انتقام کے سو ا کچھ سجھائی نہیں دے رہا. ریاست پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا تو تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی.

قوم کے ہر فرد کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ بھارتی عزائم پر کڑی نظر رکھے اور نا اہل حکمرانوں کی ناتجربہ کاری کی زد سے ملک و قوم کو بچانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا بھرپور ساتھ دی. علی اکبر گجر نے کہا کہ ملک کی بقا سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ کے لئے ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ وہ آزادی مارچ کا حصہ بنے اور پاکستان کو لاڈلوں، چہیتوں اور سلیکٹڈ حکمرانوں کی تجربہ گاہ بننے کے سلسلے کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرنے میں اپنا قومی کردار ادا کری.