برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے لاہور میں مصروف دن گزارا

پیر 21 اکتوبر 2019 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے مختلف حکومتی اور اپوزیشن کی شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ اس سلسلے میں برطانونی ہائی کمشنر نے پیر کی صبح گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں تھامس ڈریو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کرنے کے لئے ماڈل ٹائون گئے۔ جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر رانا تنویر، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، عطاء تارڑ سمیت دیگر پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کیں۔ جن میں برٹش ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ انکا پاکستان میں قیام کا آخری ہفتہ ہے۔ وہ بالخصوص لاہور سے حسین یادیں لے کر واپس جا رہے ہیں۔