مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ اٹل ہے، حاجی محمد عارف چوہدری

پیر 21 اکتوبر 2019 21:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما حاجی محمد عارف چوہدری نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ اٹل ہے ،پیپلزپارٹی کی ایک سر کش کی جانب سے اس بارے بیان انتہائی فضول ہے ،بلاول بھٹوزرداری جوفیصلہ ایک بارکرلیں اس پرقائم رہتے ہیں اوریوٹرن لیناان کی عادت نہیں تاہم اس ضمیر فروش کے نئے باس میں یہ خوبی بدرجہ اتم موجودہے اس لئے محترمہ پیپلزپارٹی کامت سوچے بلکہ اپنی نوکری کی جانب توجہ دے جوشائدنومبرمیں ختم ہونے جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہیڈ مرالہ کے مقام پر 28اکتوبر کو ہونے والے آزادی مارچ کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میںعبدالرزاق سلیمی ، پروفیسر بو علی منور ،سردار امجد علی گوجر،چوہدری غلام مصطفی گورائیہ ،مرزا اکرم و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جس طرح سے سیاسی جماعتوں کی کردار کشی اور انہیں دیوار سے لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اس کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،احتساب ضرورہوناچاہئے مگرسب کاہوناضروری ہے موجودہ احتساب صرف ون وے ٹریفک چلانے کے مترادف ہے ،وہ اینکرزجوکل تک آپ کاحقہ بھرتے تھے آج تووہ بھی آپ کے موجودہ احتسابی عمل کوڈرامہ قراردے رہے ہیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ وطن عزیزمیں آج مہنگائی ، بیروزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے، ہر آنے والے دن کے ساتھ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں من مانے اضافے کردیئے جاتے ہیں جس سے غریب عوام کا چولہا ٹھنڈا ہوچکا ہے۔