اولمپکس کوالیفائرررائونڈ کھلنے کیلئے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون پہنچ گئی

ہالینڈ کے خلاف میچز سے قبل پاکستان 22 اور23 اکتوبرکو جرمنی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا

پیر اکتوبر 21:55

اولمپکس کوالیفائرررائونڈ کھلنے کیلئے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون ..
ایمسٹیلون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) اولمپکس کوالیفائرررائونڈ کھلنے کیلئے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون پہنچ گئی ۔ہالینڈ کے خلاف میچز سے قبل پاکستان 22 اور23 اکتوبرکو جرمنی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد دستہ26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائنگ میچز میں شرکت کے لئے نیدرلینڈ روانہ ہوگا۔

ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے فاتح اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کے لئے کوالیفائی کریں گے۔اولمپک 2020 کوالیفائرز کے لئے 19 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم میں رضوان سینئر اس کی قیادت کریں گے جبکہ وقار ، امجد علی، مبشر علی ، رضوان علی ، عماد بٹ (نائب کپتان)، ابوبکر محمود ، معین شکیل ، تسور عباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم اور عرفان سینئرشامل ہیںجبکہ اولمپین خواجہ جنید منیجر / ہیڈ کوچ، وسیم احمد ، ظہیر احمد بابر ، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین کوچز،ندیم لودھی ویڈیو تجزیہ کار،اسد شاہ ڈاکٹر جبکہ جیسی ولسن ورک مین ٹرینرہوں گے۔

(جاری ہے)

جرمنی اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچز میں پہلا میچ 22 اکتوبر 2019 پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے مونچینگلاڈباچ جبکہ دوسرا میچ 23 اکتوبر 2019 پاکستانی وقت کے مطابق شام 9:30 بجے اسی مقام پر کھیلا جائے گا ۔ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز 2019میں پہلا میچ میں26 اکتوبر کو پاکستان ہالینڈ کے مد مقابل ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے، ویگنر ہاکی اسٹیڈیم،شہرایمسٹیلون ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ 27 اکتوبر2019 پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم،شہرایمسٹیلون ہالینڈ میں ہوگا