آنے والے بلدیاتی الیکشن میں متفقہ امیدوار لائیں گے ، سید منظوراحمد شاہ

پیر 21 اکتوبر 2019 22:00

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) آنے والے بلدیاتی الیکشن میں متفقہ امیدوار لائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی اور ہم آپس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، سید منظور احمد شاہ پرانے پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں پارٹی کے لئے ان کی خدمات گراں قدر ہیں ، میر عامر علی خان جمالی تفصیلات کے مطابق سابق چیرمین میونسپل کمیٹی و سیاسی رہنماء میر عامر علی خان جمالی نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء سابق صدر سید منظور احمد شاہ کے ہاں سید ہاوس میں ان کی بیمار پرسی کرنے گئے اور اس موقع پر سید منظور احمد شاہ اور میر عامر خان جمالی کے درمیان سیاسی تبادلہ خیال بھی ہوا سید منظور احمد شاہ نے کہا کہ شہریوں سے جتنی زیا دتی ہو رہی ہے اس پر بے حد افسوس ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن مین آپس میں باہمی مشاورت کے بعد ایک ہی امیدوار لائیں گے انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں گے تاکہ شہری بھلائی کے لئے کوئی خدمت کر سکیں اس وقت شہر کھنڈرات میں تبدیل تبدیل ہو گیا ہے دونوں رہنمائوں میں اتفاق ہو گیا انہوں نے کہا کہ ایک راونڈ دوسرا بھی ہو گا جس میں حتمی فیصلہ ہوگا ، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء شان ثاقب ابڑو، اسلم مستوئی بھی موجود تھے۔