عامر کیانی،غلام سرور اور بابر عطاء کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 21 اکتوبر 2019 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے چیئر مین نیب سے عامر کیانی،غلام سرور اور بابر عطاء کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان چیئر مین نیب سے مطالبہ کرتا ہے کہ سابق وزیر صحت عامر کیانی، وزیر پٹرولیم غلام سروراور پولیو فوکل پرسن بابر عطا ء کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔

ان الزامات کی وجہ سے وجہ تینوں شخصیات کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ۔عامر کیانی ،غلام سرور اور بابر عطاء کیخلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں ۔چیئر مین نیب کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بلاتفریق احتساب کریں ۔اگر نیب صرف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کی پکڑ دھکڑ کرے گا تو اس سے نیب کی کارکردگی پر سوالات تو اٹھے گے۔