بھارتی الزامات کے بعد پاکستان نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد میں موجود دنیا بھر کے سفیروں کو ایل او سی لے جانے کا فیصلہ کرلیا

پیر 21 اکتوبر 2019 22:07

بھارتی الزامات کے بعد پاکستان نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) بھارتی الزامات کے بعد پاکستان نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں موجود دنیا بھر کے سفیروں کو ایل او سی لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔ سفیروں کو آج بروز منگل جوڑا، شاہ کوٹ، نوسیری سیکٹر میں لے جایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بھارتی ناظم الامور کو سفیروں کے ہمراہ ایل او سی آنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ادھر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامورکی دفتر خارجہ طلب کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے متعلق الزامات کے ثبوت مانگ لیے۔ پاکستان نے وارننگ دیتے ہوئے کہا بھارت باز نہ آیا تو اسے بڑی قیمت ادا کرنا ہو گی۔