کراچی، اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزمان پر 26اکتوبر کو فرد جرم عائدکی جائیگی

پیر 21 اکتوبر 2019 22:29

کراچی، اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزمان پر 26اکتوبر کو فرد جرم عائدکی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چھبیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کی سماعت آج سیشن کورٹ میں ہوئی، تاہم جج کی رخصتی کے باعث ملزم پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

اس موقع پر پولیس نے ملزم عادل زمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عادل زمان گرفتاری کے بعد جیل میں ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چھبیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔گذشتہ سماعت پر پولیس نے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ملزم عادل زمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا تھا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ واردات والے روز عاطف زمان نے پستول منگوائی تھی،جس پستول سے فائرنگ کی گئی وہ عادل زمان کے نام پر ہے،مرید عباسی اور خضر کو قتل کرنے کے بعد میں قاتل عاطف زمان نے اسی پستول سے خود کشی کی کوشش کی۔