Live Updates

جمرود، آزدی مارچ اور حکومت سے نجات پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، اے پی سی اعلامیہ

پیر 21 اکتوبر 2019 22:35

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جمرود پریس کلب میں جمیعت علمائے اسلام سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کا اٰل پارٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میںجے یو آئی ف کے مولانا شمس الدین، مولانا غفران اللہ خیبری، سید کبیر آفریدی، اے این پی کے شاہ حسین شنواری، مسلم لیگ ن کے اصغر خان، عوامی انقلابی لیگ کے عصمت اللہ ،عطاء اللہ، خیبر لائر فورم کے صدر تاج محل آفریدی کے علاوہ مذکورہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے حکومت کے خلاف جمیعت علمائے اسلام کے زیر قیادت آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا یقین دلایااور کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک زوال کی جانب گامزن ہے جہاں معیشت تباہی کے دھانے پر ہے جبکہ ملک میں سیکڑوں کاروبائی یونٹ بند ہونے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ روزگار اور سرکاری نوکریاں دینے کی دعویدار حکومت ٹیکس اور مہنگائیکی آڑ میں عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے،مقررین کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر پر سودے بازی کرچکی ہے جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے اسمبلی میں حکومتی کوششیں کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔انہوں نے کہا اس قسم کی حکومت اسلامی جمہوریہ کی روح کے خلاف ہے اور قوم اس سے چھٹکارا چاہتی ہے۔کانفرنس کے آخر میں اے پی سی اعلامیہ بھی سنایا گیا جس میں اے پی سی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت سے نجات کیلئے آزادی مارچ کی حمایت کی اور اس سلسلے میں جمیعت علمائے اسلام کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ آزادی مارچ کو سیاسی حق قرار دیا ۔

انہوں نے ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کی بھی حمایت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ محض سیاسی جماعتوں کی نہیں بلکہ عوام کی ضرورت ہے جس کا مقصد عوام کو بحران سے نکالنا ہے جسے عوام کی تعاون سے ہر صورت کامیاب بنانا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات