پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ایشیائ فٹ سال چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کر دیں

پیر 21 اکتوبر 2019 22:47

پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ایشیائ  فٹ سال چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور ایشین فٹ سال فیڈریشن کے کو آرڈنیٹرریینٹر عدنان سمیع نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ایشیائ فٹ سال چیمپیئن شپ منعقد کرانے کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی ہیں، چیمیپئن شپ آئندہ برس منعقد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کی تاریخ اور جگہ کا تعین کا اعلان دسمبر میں ایشیئن فٹ سال فیڈریشن کے آئندہ دبئی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا، چیمپیئن شپ کی میزبانی کے فرائض پاکستان فٹ سال فیڈریشن انجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے 12 ممالک کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں اور ان میں سے 10 ممالک کے ہمارے ساتھ رابطے ہو چکے ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کی تصدیق آئندہ چند روز میں کر دیں گے، امید ہے کہ 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

عدنان سمیع نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایشیائ فٹ سال چیمپئن شپ میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی جس کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز رواں سال دسمبر کے آخری ہفتے کرانے کی بھی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پہلے مرحلہ میں ٹرائلز چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتسان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ملک بھر سے 40 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ بعد میں فائنل ٹرائلز پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔