نیا بنوں بنانے میں پولیس، میڈیا اور ضلعی انتظامیہ کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،کمشنر عادل صدیق

پیر 21 اکتوبر 2019 23:02

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق،ڈپٹی انسپکٹر جنرل بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے ڈپٹی کمشنر بنوں اور ڈی پی او کے ہمراہ پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرانے بنوں کے بدلنے اور بیوٹیفکیشن منصوبے کے بعد نیا بنوں بنانے میں پولیس میڈیا ضلعی انتظامیہ کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا آج اور پرانے بنوں میں بہت بڑا فرق ہے عوام اور تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر ضلع بنوں کی تعمیر وترقی اور امن کی بحالی کیلئے پولیس نے جانوں کی قربانیاں دی مگر اس دھرتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جمہوریت میں احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں قومی املاک کو نقصان پہنچانے کو کسی کو بھی اجازات نہیں دیں گے بنوں ٹریفک نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے ہوم ورک شروع کردیا گیا ہے جو بہت جلد حتمی شکل دی جائیگی بنوں ڈویژن کے پرامن فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو پولیس حرکت میں آئیگی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈی آئی جی دفتر میں صدر پریس کلب محمد عالم خان کی قیادت میں پریس کلب کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین ،پبلک ریلیشن آفیسر بنوں پولیس محمد آصف حسن سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ دنوں اضلاع کے سٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر امن وامان کی بحالی کو پہلی ترجیح کے طور پر لے رہے ہیں بنوں کی خوبصورتی اور غیر قانونی تجاوزات کے تاریخی اپریشن میں یہاں مشران عوام تاجروں اور پولیس نے مشترکہ کام کرکے بنوں کی تاریخی حیثیت بحال کی مگر تجاوزات سمیت یہاں کے امن پر سمجھوتہ نہیں کیا اب عوام اور مشران کے ساتھ ملکر بنوں ڈویژن میں امن کی بحالی میں کردار ادا کرنے والوں کے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اُنہوں نے کہا کہ بنوں میں ریونیو کے تمام ریکارڈ کو حکومتی پالیسی کے تحت کمپوٹرائزڈ کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ اور ڈویژنل انتظامیہ تمام ادارے عوامی مسائل کے حل کیلئے یونین کونسلوں کی سطح پر کھلی کچہریوں کی انعقاد یقینی بنانے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے جہاں بھی کھلی کچہری منعقد ہوگی وہاں کے عوام کو پیشگی اطلاع دی جائیگی تاہم ضلع بنوں میں کسی بھی سرکاری آفیسر پر کرپشن یہ کمیشن کا ثبوت ملا تو اُن کیلئے یہاں پر کوئی جگہ نہیں ہوگی پولیو مہم کے حوالے ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیو مہم کے حوالے سے ضلع بنوں انتہائی حساس اضلاع میں شامل ہے جس میں سب سے زیادہ پولیو کیسز رجسٹرڈ ہوئے یہاں کے مہم کی کامیابی میں پولیس اور میڈیا کے کردار سے ہی پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے حکومت مکمل طور پر کوشش کررہی ہے کہ عوام کو پولیو وائرس کے اس خطرناک اور موذی مرض سے بچایا جاسکے جس کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی ،ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا کہ بنوں میں بے ہنگم ٹریفک نظام کو مزید موثر بنانے اور ون وے سسٹم کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ یہاں کے نظام بہتر انداز سے چلایا جاسکے اُنہوں نے کہا کہ بنوں کے امن کے بحالی میں یہاں کے شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور آفسروں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر امن پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔