ایک سال میں ہی حکمرانوں کے ا قتدار سے قبل عوامی ریلیف کے دعوے اور وعدے چھوٹ کا پلندا ثابت ہوئے،عبدالمجید بٹ

نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات پیداکرنے والے ابھی توشائدپیدابھی نہیں ہوئے،لیگی رہنماء

پیر 21 اکتوبر 2019 23:05

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر عبدالمجید بٹ نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے کے اعلان کے بعداب وہ لوگ جوشریف برادران میں اختلافات کی بین بجارہے تھے ان سے ہم پوچھناچاہتے ہیں کہ ،،ہن آرام ای ،،ان لوگوں کویادرکھناچاہئے کی میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف یک جان اوردوقالب ہیں ،ان بھائیوں میں اختلافات پیداکرنے والے ابھی توشائدپیدابھی نہیں ہوئے۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کیا۔عبدالمجید بٹ نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔ سبزی، پھل، گوشت،چینی، دالیں، چاول سمیت ہر شے عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے ۔ایک سال میں ہی حکمرانوں کے ا قتدار سے قبل عوامی ریلیف کے دعوے اور وعدے چھوٹ کا پلندا ثابت ہوئے ہیں، عوام غربت، مہنگائی، بے روزگاری کے سونامی سے اذیت میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کسی بھی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہو اور روزگار کے مواقع پیدا کرے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اس لئے اب آزادی مارچ کی قدروقیمت مزیدبڑھ گئی ہے حکمران تیارہوجائیں اب مشترکہ اپوزیشن آرہی ہے۔