Live Updates

عمران صاحب ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آپ کی نالائقی ہے ، مریم اور نگزیب

عمران صاحب قوم آپ کے ’’کریں گے، ہوگا، کررہے ہیں‘‘ کی گردان جان چکے ہیں ، ترجمان (ن)لیگ

پیر 21 اکتوبر 2019 23:09

عمران صاحب ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آپ کی نالائقی ہے ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آپ کی نالائقی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سب سے بڑا مسئلہ قول وفعل کا تضاد اور آپ کا جھوٹ ہے،عمران صاحب سب سے بڑا مسئلہ آپ کی حکومت کی کرپشن اور بد انتظامی ہی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب قوم آپ کے ’’کریں گے، ہوگا، کررہے ہیں‘‘ کی گردان جان چکے ہیں ،اب اپنی تقریروں کے ذریعے قوم کو مزید ’’ڈائیورٹ اور رول‘‘ نہیں کرسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سب سے بڑا مسئلہ 13 فیصد مہنگائی ہے ، بیروزگاری اور کاروبار کا نہ ہونا ہے ،سب سے بڑا مسئلہ شرح سود 13.25 فیصد ہونا ہے جس نے کاروبار بند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد پر آنا ہے ،سب سے بڑا مسئلہ ملک میں کوئی بھی معاشی حکمت عملی نہ ہونا جس کی بھینٹ 40 لاکھ بیروزگارچڑھ چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ 10 لاکھ وہ غریب ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایک سال میں دوائیوں ، گیس ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، پولیو، بی آر ٹی ، جی آئی ڈی سی ، ایتھنول کی کرپشن کا جواب کون دے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات