پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی سنجیدہ معاملہ ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمن حالات کی سنگینی کو سمجھیں گے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

پیر 21 اکتوبر 2019 23:23

پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی سنجیدہ معاملہ ہے، امید ہے مولانا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی سنجیدہ معاملہ ہے، امید ہے کہ مولانا فضل الرحمن حالات کی سنگینی کو سمجھیں گے، بھارت کے ساتھ اگر جنگ ہوئی تو ایٹمی جنگ ہو گی، جیسی جارحیت ہو گی پاکستان ویسا اسلحہ استعمال کرے گا، اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات ایک اچھی شروعات ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے مارچ کے حوالہ سے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا آغاز ایک اچھا قدم ہے، مدارس دینیہ ہمارا فخر اور جید علماء کرام ماتھے کا جھومر ہیں، مولانا فضل الرحمن سے درخواست ہے کہ وہ حالات کی سنگینی کا مطالعہ کرکے فیصلہ کریں۔