پاک فوج کے ہاتھوں پھینٹی کھانے کے باوجود بھارتی فوج کی عقل ٹھکانے نہیں آئی، امریکی ساختہ خطرناک ترین ہتھیار سرحد پر پہنچا دیا

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر امریکی ساختہ سیٹلائٹ گائیڈڈ آرٹلری کا استعال کیا جا رہا ہے اور اس کے ارادے آزاد کشمیر میں داخل ہونے کے ہیں: دفاعی تجزیہ کار زید زمان حامد

muhammad ali محمد علی پیر اکتوبر 19:33

پاک فوج کے ہاتھوں پھینٹی کھانے کے باوجود بھارتی فوج کی عقل ٹھکانے نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء) پاک فوج کے ہاتھوں پھینٹی کھانے کے باوجود بھارتی فوج کی عقل ٹھکانے نہیں آئی، امریکی ساختہ خطرناک ترین ہتھیار سرحد پر پہنچا دیا، دفاعی تجزیہ کار زید زمان حامد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر امریکی ساختہ سیٹلائٹ گائیڈڈ آرٹلری کا استعال کیا جا رہا ہے اور اس کے ارادے آزاد کشمیر میں داخل ہونے کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر گزشتہ 2 روز کے دوران کی جانے والی اشتعال انگیزی پر دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ زید حامد کہتے ہیں کہ بھارتی فوج کے عزائم واضح ہیں۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جس قسم کے ہتھیار پہنچا دیے ہیں، اس سے واضح ہے کہ وہ صرف اشتعال انگیزی پر اکتفا نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

سرحد پر بھاری ہتھیار پہنچانے کا مقصد یہی ہے کہ کسی وقت آزاد کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کی جائے۔ زید حامد کا بتانا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سرحد محاذ پر امریکی ساختہ سیٹلائٹ گائیڈڈ آرٹلری کا استعمال بھارتی فوج کے خطرناک عزائم کو واضح کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر خوفناک اشتعال انگیزی کی گئی تھی۔

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے باعث پاک فوج کا ایک جوان جبکہ متعدد نہتے شہری شہید ہو گئے۔ بھارت فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے بھی منہ توڑ کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے پرخچے اڑا دیے تھے۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کے 9 فوجی جہنم واصل کر دیے گئے تھے۔ جبکہ پاک فوج کے ہاتھوں پھینٹی کھانے کے بعد بھارتی فوج نے سفید پرچم لہرا کر پاک فوج سے سیز فائر کی درخواست کی اور پھر اپنے جہنم واصل کردہ فوجیوں کی لاشیں اٹھائیں۔ پاک فوج نے اپنی کاروائی میں ناصرف بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا، جبکہ بھارتی فوج کی چوکیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔