اپوزیشن سے مذاکرات کو حکومتی کمزوری نہ سمجھا جائے ،تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں ،

لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر ملکی دفاع کی نئی تاریخ رقم کردی،جنگ ہو یا امن کر تار پورراہداری منصوبہ ہر صورت آئندہ ماہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول دیا جائیگا، گورنر پنجاب

پیر 21 اکتوبر 2019 23:39

اپوزیشن سے مذاکرات کو حکومتی کمزوری نہ سمجھا جائے ،تمام اتحادی حکومت ..
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات کو حکومتی کمزوری نہ سمجھا جائے۔حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ نہیں اور نہ ہی انکے احتجاج کو روکنے کیلئے موٹر وے بندکر نے کا کوئی فیصلہ کیا جارہا ہے ۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں ۔

لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر ملکی دفاع کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ بھارت کے جنگی جنون اور کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے دنیا کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا ۔جنگ ہو یا امن کر تار پورراہداری منصوبہ کو ہر صورت آئندہ ماہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول دیا جائیگا ، باباگرونانک کے 550 ویںجنم دن کی تقر یبات میں بھی دنیا بھر سے 1لاکھ سے زائد سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

وہ گور نر ہائوس اور مقامی ہوٹل میں جاپان کے تعاون سے معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ کانفر نس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب ،پاکستان میں جاپانی سفیر کونینورو مٹسودا اور لاہوسمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے معذور افراد اشر یک ہوئے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاکہ جب سے مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوںنے احتجاج کا منصوبہ شروع کررکھا ہے اس سے کشمیر یوں کی حمایت کیلئے پاکستان میں قائم اتحاد اور یکجہتی کو شدید نقصان ہورہا ہے اور یقینی طور پر دنیا کے سفارتکار بھی اپنے ممالک کو پاکستان کے ان حالات کے بارے میں آگاہ کر رہے ہوں گے اس لیے ہم اپوزیشن سے بار بار کہہ رہے ہیں کہ وہ احتجاج کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی بجائے کشمیر یوں کی حمایت اور بھارت کے جنگی جنون کے خلاف کھڑے ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم آج بھی اپوزیشن سے کہتے ہیں وہ اگر پر امن احتجاج کر نا چاہتے ہیں تو ہمیں بتائے کہ انکا پلان کیا ہے اور وہ کہاں احتجاج یا دھر نہ کر نا چاہتے ہیں لیکن یہ کسی صورت نہیں ہوسکتا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وفاقی درالحکومت سمیت کسی شہر کو مفلوج کر یں ہم نے ہر صورت آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے اور جو بھی آئین وقانون ہاتھ میں لے گا اسکے خلاف یقینی طور قانون حر کت میں آئیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹر ول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائر نگ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے اور پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کام کررہی ہے لیکن اخوت سمیت دیگر فلاحی ادارے معذور افراد کی بحالی کیلئے بھی بھر پور کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جاپانی سفیر کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے معذور افراد کی بحالی کیلئے پاکستان میں پروگرام کا آغاز کیا ہے۔