ضابطہ دیوانی کے ترمیمی ایکٹ کاجائزہ لینے کیلئے ایک روزہ فوکس گروپ ڈسکشن کا انعقاد

پیر 21 اکتوبر 2019 23:43

پشاور۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) خیبر پختونخو ا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبائی اسمبلی کے منظور کردہ ضابطہ دیوانی کے ترمیمی ایکٹ 2019کاجائزہ لینے کیلئے ایک روزہ فوکس گروپ ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا ۔فوکس گروپ ڈسکشن کی صدارت ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی محمد بشیر نے کی جس میں ڈین فیکلٹی اکیڈمی ڈاکٹر شکیل اعظم اعوان ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اکیڈمی اشفاق تاج ، ڈائریکٹر انسٹرکشنز انعام اللہ وزیر ، احمد افتخار ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و لیگل ڈارفٹ پرسن احمد سلطان ترین ،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اصغر شاہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلیم ارشد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز زیب خان ، ضیاالرحمن ، ضیم خان آفریدی، عادل مجید اور نوید الرحمن شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

میزبانی کے فرائض ڈین فیکلٹی ڈاکٹر شکیل اعظم اعوان نے انجام دیئے جن کی معاونت ڈائریکٹر انسٹرکشن احمد افتخار نے کی۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ خواجہ وجہیہ الدین نے ایک روزہ فوکس گروپ ڈسکشن کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی ۔شرکانے ضابطہ دیوانی میں صوبائی اسمبلی سے منظور کردہ ترامیم کا تفصیلی اور تنقیدی جائزہ لیا اور سفارشات مرتب کی گئیں ۔

دوسری طرف خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں پشاور ہائیکورٹ میں حال ہی میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کیلئے ایک ہفتے پر محیط تربیتی کورس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ تربیتی کورس میں پشاور ہائی کورٹ میں بھرتی ہونیوالی39 ملازمین نے شرکت کی جن میں سینئر سٹینوگرافرز ، سٹینو گرافرز ، کمپیوٹر آپریٹرز ، جونیئر کلرکس، سی سی ٹی وی آپریٹرز ، سی سی ٹی وی ٹیکنیشنز ، ٹیلی فون آپریٹرز اور ڈرائیورز شامل ہیں۔ تربیتی کورس کے پہلے دن رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ، خواجہ وجہیہ الدین ، پی ایس او ٹو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، محمد زیب خان اور ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) پشاور ہائی کورٹ، روح الامین نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔