Live Updates

کراچی کے عوام کو عمران خان سے اب کسی قسم کی کوئی امید نہیں رہی، مصطفی کمال

حقیقت تو یہ ہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی سے یہاں کے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

پیر 21 اکتوبر 2019 23:45

کراچی کے عوام کو عمران خان سے اب کسی قسم کی کوئی امید نہیں رہی، مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے عوام کو وزیراعظم عمران خان سے اب کسی قسم کی کوئی امید نہیں رہی، حقیقت تو یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی سے یہاں کے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، حکمرانوں کا رویہ کراچی کے حوالے سے انتہائی افسوسناک ہے، یہاں لوگ ڈینگی،کتے کے کاٹنے اور کچرے کے باعث بڑھتی ہوئی بیماریوں سے مر رہے ہیں۔

دورے سے ایسا تاثر مل رہا ہے جیسے وزیراعظم کہیں بیرون ملک آئے ہوں۔ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور اس کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مذیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان خود کو پی ٹی آئی کا چیئرمین اور وزیر اعلی سندھ کو پی پی پی کا کارکن نہ سمجھیں بلکہ اپنا اور انکا آئینی کردار سمجھتے ہوئے سندھ حکومت سے کراچی کے لیے کام لیں کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق براہ راست شہروں میں ترقیاتی کام نہیں کرا سکتا بلکہ اسے صوبے کے زریعے کام کرانے ہونگے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت اب تک اپنے وعدوں کے مطابق گرین لائن منصوبہ بھی مکمل نہیں کر پائی جس نے یہاں کے لوگوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتی ہے کہ کراچی کے لوگوں کی زندگیاں بچانے کی خاطر انا کے خول سے باہر آئیں اور کراچی کو پاکستان کی بقا کی خاطر بچائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات