راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 22 اکتوبر 2019 00:04

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور ابر آلود رہے گا تاہم ضلع چترال اور دیر میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔ کم سے کم درجہ حرارت کالام 0، سکردو میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔