انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ پر مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2014 کے حکومت مخالف دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کے جاں بحق ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ پر مدعی مقدمہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 19 نومبر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف قتل کے مقدمہ کی اخراج رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا رکھی ہے۔

2014ء کے حکومت مخالف دھرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے جاں بحق ہونے پر شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالتی حکم پر 2014ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ اخراج کی رپورٹ پر عدالت نے مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔