آسٹریلیا کی ایئر لائن 'کانٹاس' نے بغیر کسی وقفے کے طویل ترین آزمائشی پرواز مکمل کر لی

منگل 22 اکتوبر 2019 00:06

آسٹریلیا کی ایئر لائن 'کانٹاس' نے بغیر کسی وقفے کے طویل ترین آزمائشی ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) آسٹریلیا کی ایئر لائن 'کانٹاس' نے بغیر کسی وقفے کے طویل ترین آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے۔ جس کا مقصد طویل پرواز کی وجہ سے جہاز میں سوار عملے اور مسافروں پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطا بق کانٹاس کی پرواز 'کیو ایف 7879' امریکی شہر نیو یارک سے آسٹریلوی شہر سڈنی تک کا 16200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے سڈنی پہنچی۔

اس پرواز نے 19 گھنٹوں اور 16 منٹ میں یہ فاصلہ طے کیا۔اس طویل پرواز کے لیے استعمال ہونے والے جہاز میں دوبارہ تیل بھرنے سے بچنے کے لیے تیل کا زیادہ ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔ اس پرواز میں وزن کم رکھنے کے لیے صرف 49 مسافر سوار کیے گئے ہیں۔کانٹاس کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) ایلن جوائس نے دنیا کی طویل ترین آزمائشی پرواز کی کامیابی کو ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :