بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر باوآز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے

muhammad ali محمد علی پیر 21 اکتوبر 2019 23:32

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر باوآز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف زدہ حالت میں گھروں اور عمارتوں سے نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد بھی کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جبکہ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق بھی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔