سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ منفی آیا ہے، ترجمان قومی احتساب بیورو

منگل 22 اکتوبر 2019 01:50

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کی حالت قابو میں ہے کیونکہ ان کا ڈینگی ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوائیوں کی فراہمی کی وجہ سے پلیٹلیٹس میں کمی واقع ہوئی تھی جس کی وجہ سے خون پتلا ہوگیا تھا جس کی تجویزان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے دی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو مکمل طبی معائنے کے ساتھ ساتھ پلیٹلیٹس کی سطح میں اضافے کے لئے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چوبیس گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مقر رکر دی گئی ہے ترجمان نے کہا کہ میڈیا میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ نیب نے ڈاکٹر عدنان کو نواز شریف کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی جو کہ سراسر بے بنیاداور غلط ہے۔