نوازشریف کو زہردے کر مارنے کی کوشش کی جارہی ہے. حسین نواز
میاں صاحب کو کوئی نقصان پہنچا تواس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے. ٹوئٹرپرپغام
میاں محمد ندیم منگل 22 اکتوبر 2019 07:39
(جاری ہے)
نیب لاہور کی ٹیم سابق وزیر اعظم کو لے کر سروسز ہسپتال پہنچی جہاں وی آئی پی روم میں انہیں منتقل کرنے کے بعد ان کا علاج جاری ہے‘نواز شریف کی ہسپتال آمد پر کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی.
نیب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے، ادویات کی وجہ سے ان کے خون کے خلیات میں کمی آئی تھی، سروسز ہسپتال میں ان کا مکمل چیک اپ ہوگا تاہم فی الحال ڈینگی ٹیسٹ منفی آیا ہے‘نواز شریف کے خون کے خلیات میں اضافہ کیا جائے گا. قبل ازیں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے طبی مشاورت کے لیے نیب لاہور آفس میں ملاقات ہوئی ان کی صحت کا معاملہ فوری توجہ طلب ہے‘انہوں نے نواز شریف کو علاج کے لیے فوری ہسپتال منتقل کرنےکی سفارش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نواز شریف کا پلیٹلیٹس کاﺅنٹ کافی کم آرہا ہے.بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کی گئی، نواز شریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہسپتال منتقل نہ کرنا حکومت کی سیاسی انتقام پر مبنی پالیسی ہے، خدا نخواستہ انہیں کچھ ہوا تو عمران خان کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے. انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل پر عمل نہ کر کے حکمران لاقانونیت کے مرتکب ہو رہے ہیں‘مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نواز شریف کی فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ خون میں سفید خلیوں کی تعداد میں نمایاں کمی انتہائی خطرناک علامت ہے‘نواز شریف کو فوری طور پر ہسپتال منتقل نہ کرنے پر لیگی کارکنان نے نیب آفس کے باہر سڑک بند کرکے احتجاج بھی کیا. دوسری جانب جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کی طبیعت ناسازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اچانک نواز شریف کی طبیعت کا خراب ہونا لمحہ فکریہ ہے‘ان کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کے ذریعے سیاسی مخالفین سے بدلے لے رہی ہے.انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کو ہسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں.مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.