Live Updates

مریم نواز کو جیل میں موبائل اور سمیں پہنچا دی گئیں

نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں مولانا کے آزادی مارچ سے متعلق ہر لمحے باخبر رکھا جائے گا،موبائل کا انتظام کرنے والے افسر کو ڈیفنس میں گھر دیا گیا۔ عارف حمید بھٹی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 10:30

مریم نواز کو جیل میں موبائل اور سمیں پہنچا دی گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2019ء) : معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی میں ایک نئی ٹرم آئی ہے "رینٹ اے سروس"۔پرانی وفاداریوں کو اٹھانے کے لیے بہت کچھ کیا جا رہا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ماضی میں نواز شریف اور شہباز شریف کا دایاں بازو سمجھے جانے والے بیوروکریٹ افسر کی ڈیوٹی لگاا دی گئی ہے۔

انہوں نے آگے جیل میں ایک بندے کی ڈیوٹی لگا دی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو مولانا فضل الرحمن کےمارچ کی لمحہ با لمحہ خبر دی جائے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان کو اپوزیشن سے خوف نہیں ہے بلکہ پنجاب کی نااہل حکومت ان چیزوں کی ذمہ دار ہو گی۔نواز شریف اور مریم نواز کو 3,4 موبائل سموں سمیت پہنچا دئیے گئے ہیں اور اس کے بدلے ڈیفینس میں گھر دیا گیا ہے اور یہ سمیں لاہور کی نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

موبائل فون جیل پہنچانے کے لیے ایک وارڈن کا سہارا لیا گیا تاہم اس کے ذمے صرف سم پہنچانا ہو گا۔ خیال رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے موبائل فون برآمد ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ا س حوالے سے سینئیر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے بھی کچھ تفصیلات فراہم کی تھیں اور کہا تھا کہ مریم نواز کے فون کا ڈیٹا بھی ریکور کر لیا گیا ہے۔

تاہم مریم نواز نے 9اکتوبر کو عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ موبائل فون برآمد ہونے کی بات جھوٹی ثابت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے موبائل فون کا الزام عائد کیا ، تردید بھی انہی کی جانب سے سامنے آ گئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کی تردید میں نے خود اخبار میں پڑھی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اُسی طرح چلی جائے گی۔ جیسے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ویسے ہی دھاندلی زدہ حکومت کے بھی پاؤں نہیں ہوتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات