ہمیں حالات کے جبر کی وجہ سے یہ بھولنا نہیں چاہئیے کہ مریم نواز بھی بیمار ہیں

مریم نواز کے لیے بھی آواز اُٹھائیے۔ حسین نواز کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 اکتوبر 2019 11:23

ہمیں حالات کے جبر کی وجہ سے یہ بھولنا نہیں چاہئیے کہ مریم نواز بھی بیمار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے مائیککروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کے لیے آواز اُٹھانے کی بھی اپیل کر دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں حالات کے جبر کی وجہ سے بھولنا نہیں چاہیئے کہ مریم نواز بھی بیمار ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے نہ تو ان تک ڈاکٹر کو رسائی دی گئی ہے نہ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات سے ہی آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بے وجہ قید رکھا گیا ہے۔ مریم نواز کے لئے آواز اُٹھائیے!
اس سے قبل حسین نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ آخرکاراپنی اصلیت دکھانے پر آ ہی گئےناں ۔ کیپٹن صفدر کو آزادی مارچ کو سپورٹ کرنے پر گرفتار کیای ا حق بات کہنے پر؟ کتنوں کو کب تک قید میں ڈالو گے؟ تاریخ گواہ ہے ایسی روش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

اس کا خمیازہ تمہی بھگتو گے۔ کیا اپنے سے پہلوں کا انجام بھول گئے؟
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہاں سارا خاندان قصوروار ہے وجہ صرف آمریت کے آگے جھکنے سے انکار ہے۔ اس سے پہلے کبھی ہائی جیکر بنے تو کبھی میڈیا ٹرائل ہوا۔ جب بھی معاملہ عدالت میں گیا تو تان اقامے پر ہی ٹوٹی۔ لیکن تعجب کیسا یہاں بابائے قوم اور مادرِ ملت کو نہیں بخشا گیا تو ہم کیا ہیں!
یاد رہے کہ گذشتہ رات سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر لاہور میں راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔